رسائی کے لنکس

نیا کوچ قابل تعریف ہے: کپتان مصباح الحق


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے نئے کوچ ڈیو واٹمور کی پیشہ وارانہ اہلیت سے متاثر ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم کے لاہور میں جاری 'فٹنس کیمپ' میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ واٹمور کوچنگ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کے اور ٹیم کے درمیان اچھا تعلق قائم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیو واٹمور نے گزشتہ ماہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سالہ معاہدے کے تحت قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم چار ملکی 'ایشیا کپ' اپنے نام کرچکی ہے۔

واٹمور ان دنوں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جون، جولائی میں ہونے والے دورہ سری لنکا کے لیے تربیت دے رہے ہیں جس کے دوران میں دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی20 میچ کھیلیں گی۔

واٹمور ماضی میں سری لنکن ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں اور ان کی کوچنگ میں سری لنکا نے 1996ء میں عالمی کپ جیتا تھا۔

مصباح کے بقول واٹمور ایک اچھے کوچ کی طرح کھلاڑیوں کو مخالف ٹیم کی کمزوریوں اور مضبوط پہلووں سے آگاہ کرنے اور انہیں ان کے مقابلے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG