رسائی کے لنکس

مائیکل جیکسن، موت کے بعد بھی سب سے زیادہ آمدنی


یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب مائیکل جیکسن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سال 2013ء میں مائیکل جیکسن نے اداکاہ الزبتھ ٹیلر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبرون پوزیشن حاصل کی تھی

کراچی ۔۔۔ پوپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن جب تک زندہ رہے چاہنے والوں کے دلوں پرراج کرتے رہے او ردولت ان پر بارش کی طرح برستی رہی۔ اور دنیا سے گزر جانے کے بعد بھی وہ آمدنی کے لحاظ سے تمام آنجہانی اسٹارز میں نمبر ون ہیں۔

بزنس میگزین ’فوربز‘ کے مطابق مائیکل جیکسن دولت کے حساب سے دنیا سے گزر جانے والی تمام سلبریٹیز میں نمبر ون ہیں۔ موت کے تین سال بعد مائیکل جیکسن 140ملین ڈالرز کی دولت کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب مائیکل جیکسن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سال 2013 میں مائیکل جیکسن نے اداکاہ الزبتھ ٹیلر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن حاصل کی تھی۔

گذشتہ سال مائیکل جیکسن کا بعد از موت دوسرا البم ’ایکس اسکیپ‘ ریلیز ہوا اور پوپ چارٹس میں دوسری پوزیشن پر رہا۔ بل بورڈ میوزک ایوارڈز میں مائیکل جیکسن ہولوگرام میں نمودار ہوئے، جبکہ ان کی یاد میں منعقد کنسرٹس اور میوزک کیٹلاگز اور ان کی پبلیشنگ ایمپائر کے بزنس نے مائیکل کو سب سے امیر آنجہانی اسٹار بنا دیا۔

مائیکل کے بعد لسٹ میں جو نام دوسرے نمبر پر موجود ہے وہ سنگر ایلوس پریسلے ہیں۔ سال 1977میں وفات پانے والے ایلوس کی کمائی 55ملین ڈالرز تھی۔

تیسرے نمبر پر جگہ ملی کارٹونسٹ چارلس شلزکو40ملین ڈالرز کے ساتھ۔

2011میں دنیا سے گزرجانے والی الزبتھ ٹیلر چوتھے نمبر پر رہیں، جبکہ پانچواں نمبر رہا سنگر بوب مارلی کا۔

فوربزکی امیر ترین آنجہانی سیلبیرٹیز کی لسٹ میں موجود 13 سیلبریٹیز کی مجموعی آمدنی 363.5 ملین ڈالر ہے۔

XS
SM
MD
LG