رسائی کے لنکس

رکن پارلیمان عظیم دولتانہ ٹریفک حادثے میں ہلاک


عظیم دولتانہ (فائل فوٹو)

عظیم دولتانہ (فائل فوٹو)

پاکستان میں حکمران پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع، عظیم دولتانہ اور اُن کا ڈرائیور وہاڑی کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

33سالہ مرحوم قانون ساز ضلع وہاڑی سے پارلیمان کے ایوان زیریں کے رکن منتخب ہوئے تھے اور دوہفتوں بعد اُن کی شادی طے تھی۔

عظیم دولتانہ تین سال تک اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری بھی رہے تھے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اُن کے انتقال پر ’’گہرے دکھ اور افسوس‘‘ کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG