رسائی کے لنکس

جمشید دستی رہا، دو حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

رہائی کے بعد جمشید دستی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 177 اور این اے 178 سے بطور آزاد اُمیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پاکستان کی ایک اعلٰی عدالت کے حکم پر سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جمعرات کو رہا کر دیا گیا۔

جمشید دستی کو جعلی ڈگری کے مقدمے میں پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی ایک ذیلی عدالت نے گزشتہ ہفتے تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد اُنھیں گرفتار کر لیا گیا۔

لیکن اُنھوں نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر بدھ کو عدالت عالیہ نے جمشید دستی کی سزا کو کالعدم قرار دے کر اُنھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

رہائی کے بعد جمشید دستی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 177 اور این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

جمشید دستی نے کہا کہ وہ آزاد حیثیت میں آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس سے قبل 2008ء کے عام انتخابات میں وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

لیکن 2010ء میں جعلی تعلیمی اسناد پر انھیں مستعفی ہونا پڑا تاہم ضمنی انتخاب میں وہ ایک بار پھر کامیاب ہو گئے۔
XS
SM
MD
LG