رسائی کے لنکس

ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس بحال

  • کراچی

پی ٹی اے کے حکم پر کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں معطل کی گئی موبائل فون سروس کو بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پی ٹی اے نے تمام موبائل فون نیٹ ورکز کو سروس بحال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ پی ٹی اے کے حکم پر کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔

میلاد النبی کے موقع پر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کی درخواست پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے 60 بڑےشہروں میں پی ٹی اے کو موبائل فون سروس معطل کرنے کے حکم دیا تھا۔

تاہم پورا دن بند رہنے والی موبائل فون سروس کو ملک بھر میں نکالے گئے میلاد النبی کے جلسے جلوسوں کے اختتام کےبعد بحال کردیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG