رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس: منی ٹرانسفرز کےلیےسخت قوانین کی تجویز


وائٹ ہاؤس: منی ٹرانسفرز کےلیےسخت قوانین کی تجویز
وائٹ ہاؤس: منی ٹرانسفرز کےلیےسخت قوانین کی تجویز

اوباما انتظامیہ نےتجویز پیش کی ہےکہ دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اورٹیکس میں ہیر پھیرکے خلاف کوشش کے طور پر امریکہ کےاندر اورغیرممالک کو کیے جانے والےمنی ٹرانسفرز پر گہری نظر رکھی جانی چاہیئے۔

مجوزہ ضابطوں کے تحت امریکی بینکوں کےلیےضروری ہوگا کہ سارے الیکٹرانک منی ٹرانسفر زپر رپورٹ پیش کریں، بجائے موجودہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے جِس کےتحت مالی اداروں کےلیے لازم ہے کہ 10000ڈالر سے زائدکی ترسیلات کی رپورٹ دی جائے۔

نئے قوانین کےحامی کہتے ہیں کہ 9/11کے دہشت گرد حملوں میں ملوث ہائی جیکروں کے بارے میں عہدے داروں کو بروقت باخبر کیا جاسکتا تھا جنھوں نے سودے کےایک سلسلے میں غیر ملکی ذرائع سے 130000ڈالر وصول کیے تھے۔

سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ نے اِس تجویز کے بارے میں لکھا تھا جِس کا کہنا ہے کہ مشتبہ کارروائی کی رپورٹ ہوئےبغیر ہائی جیکروں کو پیسےموصول ہوچکےتھے۔

ناقدین کہتے ہیں کہ عہدے داروں کو انفرادی طور پر اور کمپنیوں کے نجی مالی امور سےمتعلق لامحدود رسائی دینے سے قبل کسی تعزیراتی کارروائی کا کوئی ثبوت پیش کرنا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG