رسائی کے لنکس

منگولیا کے صدر واشنگٹن پہنچ گئے


منگولیا کے صدر تساکھیا ایلبگڈورج

منگولیا کے صدر تساکھیا ایلبگڈورج

منگولیا کے صدر تساکھیا ایلبگڈورج واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ جمعرات کے روز اپنے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

صدر ایلبگڈورج رواں ہفتے کے آغاز سے امریکہ کے دورے پر ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واشنگٹن میں ان کا پرجوش استقبال کیا جائے گا جہاں ان کے ملک کو خطے میں جمہوری اصلاحات کے حوالے سے ایک مثال قرار دیا جاتا ہے۔

ان کے دورہ امریکہ سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں امریکی معاون وزیرِ خارجہ کرٹ کیمبیل نے بھی منگولیا کا دورہ کیا تھا جبکہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے مستقبل میں منگولیا کے دوروں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

واشنگٹن کے ایک اخبار میں بدھ کے روز شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں صدر ایلبگڈورج کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ امریکہ کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو وسیع اور مضبوط بنانا ہے۔

منگولین صدر کے بقول وہ اپنے ملک کے کئی شعبوں خصوصاً کان کنی میں امریکہ کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔ واضح رہے کہ کوئلہ، تانبہ اور دیگر معدنیات کے نئے ذخائر کی دریافت سے منگولیا کی جی ڈی پی کی شرح میں آئندہ ایک دہائی میں تین گنا اضافہ کا امکان ہے۔

منگولین صدر کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اساتذہ اوردانشوروں کے وفود کے تبادلوں میں اضافہ کے بھی خواہاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG