رسائی کے لنکس

جنگی جرائم کا شکار افراد سے یکجہتی کے لیے بان گی مون کا کھیل

جنگی جرائم کا شکار افراد سے یکجہتی کے لیے بان گی مون کا کھیل
جنگی جرائم کا شکار افراد سے یکجہتی کے لیے بان گی مون کا کھیل

اقوام متحد ہ سیکرٹری جنرل بان گی مون اور یوگنڈا کے صدر یوویری میسوینی نے جنگی جرائم کا نشانہ بننے والوں کی حالت زار کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک فٹ بال میچ میں حصہ لیا ہے۔

اس خصوصی میچ میں نیلی شرٹ میں ملبوس بان گی مون نے” جسٹس“ ٹیم کی نمائندگی کی جب کہ یوگنڈا کے سفید قمیض پہنے صدر میسوینی ”ڈگنیٹی “ نامی ٹیم کی طرف سے کھیلے۔ دیگر ممالک کی طرح یوگنڈ ا کے بھی بہت سے شہری جنگی جرائم کا نشانہ بنتے آئے ہیں ۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں انٹرنیشنل کمرنیل کورٹ اس معاملے کے حوالے سے ایک جائزہ کانفرنس منعقد کر رہی ہے اور اسی میں شرکت کے لیے سیکرڑی جنرل بان گی مون افریقہ کے دورے پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG