رسائی کے لنکس

نئی ڈرامہ سیریل مورمحل کی دھوم


’مورمحل‘ کی کہانی 2000 سال پرانی ایک خیالی سلطنت جہاں آباد کی ہے جس کے نواب کا ’حریم پیلس‘ خاص و عام ’مور محل‘ کے نام سے مشہور ہے۔ ’مورمحل‘ کے باسیوں کے شب و روز، اندرونی سازشوں، محبت و رقابت کی کشمکش کو نہایت عمدگی اور مہارت سے پیش کیا گیا ہے

کراچی ... چھوٹی اسکرین پر رنگارنگ ڈراموں کی بہار کے درمیان جس ایک ڈرامے کے بارے میں سب کو بہت تجسس اور انتظار تھا وہ ہے ’مورمحل‘ جس کی پہلی قسط گزشتہ رات جیو ٹی وی سے نشر ہوئی۔

’مور محل‘ کی کہانی میں تاریخ کے پرانے کرداروں کو دوبارہ زندہ کرکے نئی آن، بان اور شان کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔ ’مورمحل‘ کی پہلی قسط نے ہی دیکھنے والوں کواپنے سحر میں جکڑ لیا۔

’مورمحل‘ کے رائٹر سرمد صہبائی اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ ہیں جن کے کریڈٹ پر ’ہم سفر‘ اور ’شہرذات‘ جیسی میگاہٹ ٹی وی سیریل اور’ منٹو‘جیسی فلم موجود ہے۔

کاسٹ کی بات کریں تو اس میں ثانیہ سعید، حنا بیات جیسے بڑے بڑے نام شامل ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں موسیقی کی دنیا کے نامور گلوکار عمیر جسوال اور میشا شفیع جگمگا رہے ہیں جبکہ جاناں ملک بھی مورمحل کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

’مور محل‘ کی کہانی دوہزار سال پرانی ایک خیالی سلطنت جہاں آباد کی ہے جس کے نواب کا ’حریم پیلس‘ خاص و عام ’مور محل‘ کے نام سے مشہور ہے۔’مورمحل‘ کے باسیوں کے شب وروز، اندرونی سازشوں، محبت و رقابت کی کشمکش کو نہایت عمدگی اور مہارت سے پیش کیا گیا ہے۔

’مورمحل ‘میں شاہی ملبوسات، زیوارت، شاہانہ آرائش اور سجاوٹ کو جس انداز میں ناظرین تک پہنچایا گیا ہے اس کی مثال ڈراموں میں کم ہی ملتی ہے۔’مورمحل‘ میں موسیقی پر بھی خاص دھیان دیا گیا ہے اور اس میں شامل 39ساؤنڈ ٹریکس بھی بہت مسحور کن ہیں۔

XS
SM
MD
LG