رسائی کے لنکس

امریکہ: مشرقی ریاستوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی


واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ان ریاستوں میں ان سردیوں کا شدید ترین برفانی طوفان آیا تھا جس سے معمولات ِزندگی متاثر ہوئے تھے اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں جمعے اور ہفتے کے روز برفباری کے ایک اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ طوفان ان ریاستوں سے گزرے گا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ان ریاستوں میں ان سردیوں کا شدید ترین برفانی طوفان آیا تھا جس سے معمولات ِزندگی متاثر ہوئے تھے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

ایک اندازے کے مطابق امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں آنے والے طوفان کے باعث لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے اور انہیں اپنے گھروں کے باہر برف کی موٹی تہہ ہٹانی پڑی جس نے امریکہ کی مشرقی ریاستوں کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا تھا۔

دوسری جانب امریکہ کی جنوبی ریاستیں بھی برفباری سے متاثر ہوئیں اور وہاں کے بیشتر علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔

گذشتہ روز آنے والے طوفان کے باعث امریکہ بھر میں 18 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

برف کا یہ طوفان بدھ کے روز امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں سے ٹکرایا جس کے بعد یہ جمعرات کے روز ریاست نیو انگلینڈ میں داخل ہوا۔ محکمہ ِ موسمیات کے مطابق دو دنوں میں 30 سینٹی میٹرز سے زیادہ برف پڑی۔

برف کے طوفان کے باعث سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ امریکہ بھر میں ہزاروں پروازیں متاثر ہوئیں۔
XS
SM
MD
LG