رسائی کے لنکس

سری لنکا: مٹی کے ریلوں میں 150 افراد مارے جانے کا خدشہ


سری لنکا کے کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکوں پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ 17 مئی
سری لنکا کے کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکوں پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ 17 مئی

شدید بارشوں کے باعث لگ بھگ دو لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ مزید 19 کی لاشیں ملی ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

حکام نے بدھ کو کہا ہے کہ وسطی سری لنکا میں تین دن تک شدید بارشوں سے کے باعث مٹی کے تودوں تلے دبے 150 افراد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں جبکہ زندہ بچنے والوں کی تلاش میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لگ بھگ دو لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ مزید 19 کی لاشیں ملی ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر کے 350 افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

دارالحکومت کولمبو سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع کیگالی میں تین دیہات منگل کی رات مٹی کے تودوں میں دب گئے جہاں امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سری لنکا میں ریڈ کراس کے ایک عہدیدار نے بدھ کو کہا کہ مرنے والوں کی اصل تعداد اب تک اندراج شدہ سرکاری اعدادوشمار سے کافی زیادہ ہوسکتی ہے۔

فوج بھی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر استعمال کر کے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG