رسائی کے لنکس

صومالیہ: مارٹر بم کے حملے میں 16 افراد ہلاک


صومالیہ میں اتوار کے روز باغیوں نے مقدیشو میں نے پارلیمنٹ کے قریب مارٹر گولے فائر کیے۔

پولیس اور صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کم سے کم 16 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں

افریقی یونین کے امن کاروں نے مارٹر حملے کے بعد، جس کا الزام اسلامی شورش پسندوں پر لگایا گیا ہے، جوابی فائرنگ کی۔

قانون ساز مقدیشو کے پارلیمنٹ کی عمارت میں، اس کی تزئین نو کے بعد، پہلی بار اپنا اجلاس کررہے تھے۔

چیمبر کے اندر ، پارلیمنٹ کے ارکان نے حکومتی راہنماؤں کی قانونی حیثیت پر سپیکر شیخ عدن مادوبے سے بحث مباحثہ کیا۔

سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔

انہوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انہوں نے صدر شیخ شریف 30 دن کے اندر ایک نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے کہا ہے۔

لیکن قانون سازوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسٹر مادوبے کی بجائے ایک نیا سپیکر مقرر کرنے لیے ووٹ دیا ہے اور صدر اور وزیر اعظم نے انہیں استعفی دینے کے لیے کہا ہے۔

XS
SM
MD
LG