رسائی کے لنکس

مالاکنڈ میں نماز جمعہ کے دوران دو مساجد میں یکے بعد دیگر بم دھماکوں میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان کے شمال مغرب میں واقع پہاڑی علاقے مالاکنڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

مالاکنڈ کے دور دراز علاقے بازدرہ میں جہاں یہ دھماکے ہوئے تھے وہاں کے مقامی لوگوں کہنا ہے ہفتہ کو پورے علاقے میں فضا سوگوار ہے۔

مساجد میں یکے بعد دیگر بم دھماکوں میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دونوں بم دھماکے اُس وقت ہوئے جب لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کے لیے مساجد میں موجود تھی۔ دھماکے سے ایک مسجد کی چھت بھی گر گئی۔

بازدرہ میں ان بم دھماکوں کے بعد جمعہ کی شام علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG