رسائی کے لنکس

ایشیا کی سب سے پرکشش اداکارہ، کرینہ کپور


ایشیا کی سب سے پرکشش اداکارہ، کرینہ کپور

ایشیا کی سب سے پرکشش اداکارہ، کرینہ کپور

بالی ووڈ ایکٹریس کرینہ کپور نے ایشیا کی سب سے پر کشش ایکٹریس کی ریس جیت لی ہے ۔ اس ریس میں انھوں نے کترینا کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، حالانکہ کترینا پچھلے سال اس ریس میں سرفہرست تھیں ۔

بھارت کے ایک موقر اخبار ’ٹائمز آف انڈیا ‘کی ایک رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار میگزین ”ایسٹرن آئی“کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر ایک سروے کرایا گیا تھا جس میں لوگوں سے ایشیا کی سب سے پرکشش ایکٹریس منتخب کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ سروے میں حصہ لینے والے لوگوں کی اکثریت نے کرینہ کے حق میں ووٹ دیا۔

حال ہی میں ”باڈی گارڈ“ اور” را۔ون“

جیسی ہٹ فلمیں دینے والی کرینہ کپور کویہ ریس جیتنے کے لئے خاصی مشقت کرنا پڑی

کیوں کہ وہ صرف ایک فیصد ووٹ لیکر دوسری اداکاراوٴں سے ممتاز قرارپائیں۔

کرینہ کپورکے بعد دوسرے نمبر پر آئیں کترینا کیف۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینا کیف مسلسل تین سالوں تک یہ اعزاز بہت واضح فرق سے حاصل کرتی رہی ہیں۔اس فہرست میں پریانکا چوپڑا تیسرے اور بپاشا باسو چوتھے نمبرپر رہیں جبکہ دپیکا پڈکون ساتویں نمبر پر رہیں۔

XS
SM
MD
LG