رسائی کے لنکس

موصل میں داعش کے خلاف لڑائی درست سمت میں جا رہی ہے


سینیٹر باب کورکر (فائل فوٹو)
سینیٹر باب کورکر (فائل فوٹو)

امریکی سینٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیئر مین سینٹر باب کورکر نے وی او اے ڈیوا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں داعش کے خلاف جاری یہ ایک مشکل لڑائی ہے کیونکہ گنجان علاقہ ہونے کی وجہ سے شہر میں چھوٹی چھوٹی گلیوں میں مورچہ بند دہشت گردوں کا سامنہ ہے، لیکن ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے عراقی افواج کی حکمتِ عملی اور کرد فورسز کی طرف سے اگلے مورچوں پر لڑنے کی تعریف کی۔

سینیٹر کورکر حال ہی میں عراق کا دورہ کر کے واپس آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف قومیتوں اور عقائد کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا عراق میں ایک بڑا سیاسی چیلنج ہے اور جب تک وہاں سنی عقیدے کے ماننے والوں کو برابری کے مواقع نہیں ملیں گے تب تک مشکلات درپیش رہیں گی۔

پاک افغان بارڈر کی بندش پر بات کرتے ہوئے کورکر کا کہنا تھا کہ سرحد کی دونوں طرف مسائل ہیں، جہاں پاکستان میں افغان دہشت گردوں کو پناہ گاہیں دستیاب ہیں وہیں افغانستان میں بھی پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں، لیکن اس بارے میں میرے ذہن میں کوئی ابہام نہیں کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے پاکستان کو ان جنگی طیاروں(ایف 16) کی ترسیل پر پابندی لگائی ہے جو وہ خریدنا چاہتا ہے۔

پاکستان کا موقف ہے کہ اسے خود دہشت گردی کا سامنہ ہے اور وہ اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی اندرونی یا بیرونی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

XS
SM
MD
LG