رسائی کے لنکس

ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کے لیے ٹیم روانہ


ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کے لیے ٹیم روانہ

ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کے لیے ٹیم روانہ

دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر دنیا کے کسی بھی کوہ پیما سے زیادہ مرتبہ پہنچنے والے ایک نیپالی کوہ پیما کی قیادت میں ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد چوٹی پر سے وہ کوڑا کرکٹ کو صاف کرنا ہے جسے کوہ پیما اسے سرکرنے کے بعد وہاں چھوڑ آئےتھے۔

ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کی مہم پر جانے والی ٹیم کے نیپالی نژاد سربراہ کا نام اپا ہے ۔ اس نے بدھ کو اپنے سفر کا آغاز کیا ۔

اپنی اس مہم کے دوران ان کی ٹیم ہمالیہ کی اس بلندترین چوٹی پر بکھرا ہوا تقریباً چار ہزار کلوگرام کوڑا کرکٹ سمیٹے گی جسے گذشتہ کئ برسوں کے دوران کوہ پیما وہاں چھوڑ کر آتے رہے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ پہلی بار1953ء میں پہلی بار سر ہوئی تھی۔ اس وقت سے اب تک وہاں پر جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ میں آکسیجن کے خالی ٹینک، رسیاں، ٹینٹ اور دوسری بہت سی چیزیں شامل ہے۔

ان کی ٹیم کو چوٹی سے کوڑا واپس لانے کا معاوضہ ایک ڈالر 40 سینٹ فی کلوگرام دیا جائے گا۔

ٹیم کے سربراہ اپا، گذشتہ کئی برسوں کے دوران 20 مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھ چکے ہیں۔

ماحولیات کے حوالے سے اس اہم ترین مہم کے بارے میں انہوں نے ا یسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ میں یہ کام اپنے ملک، اپنے عوام اور ایورسٹ کے لیے کررہا ہوں۔

XS
SM
MD
LG