رسائی کے لنکس

موزمبیق ائیر لائن کا مسافر طیارہ تباہ، 33 ہلاک

مسافر طیارے کی گمشدگی کے اطلاعات کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی کا کام شروع کیا گیا اور انگولا اور بوٹسوانا کی سرحد کے پاس طیارے کا ملبہ دکھائی دیا۔

موزمبیق ائیر لائن کا ایک طیارہ نمیبیاہ میں سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موزمبیق کے دارالحکومت ماپوٹو سے اڑان بھرنے والی پرواز کی منزل انگولا کا دارالحکومت تھا۔

مسافر طیارے میں 27 مسافر اور 6 کریو ممبر شامل تھے۔

مسافر طیارے کی گمشدگی کے اطلاعات کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی کا کام شروع کیا گیا اور انگولا اور بوٹسوانا کی سرحد کے پاس طیارے کا ملبہ دکھائی دیا۔

ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کیا تھیں۔
XS
SM
MD
LG