رسائی کے لنکس

گوجرانوالہ میں فائرنگ: رکنِ پنجاب اسمبلی بیٹے سمیت قتل


فائل
فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب پولیس کے سربراہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں فائرنگ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب اسمبلی کے رکن چودھری شمشاد اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا ہے۔

مقتول رکنِ صوبائی اسمبلی کا تعلق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (نواز) سے تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چودھری شمشاد اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے فارم ہاؤس سے واپس آرہے تھے کہ گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چودھری شمشاد اور ان کے بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

فائرنگ کے فوراً پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔

سرکاری ٹی وی 'پی ٹی وی' کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چودھری شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پنجاب پولیس کے سربراہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق چودھری شمشاد احمد خان چوتھی بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے والد چودھری عبدالوکیل خان بھی دو بار رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG