رسائی کے لنکس

کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ


سیاسی تجریہ نگاروں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ آٹھ ستمبر کے انتخابات متحدہ قومی موومنٹ ’پاکستان‘ اور ایم کیو ایم’ لندن ‘کا ٹیسٹ کیس ثابت ہوں گے کیوں کہ پارٹی سربراہ الطاف حسین سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے

فاروق ستار نے کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 127کھوکھرا پار ملیر کے 8 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے نئے سربراہ نے اتوار کو مذکورہ حلقے میں رابطہ مہم کے دوران کی گئی پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوسکتی ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔

ساتھ ہی فاروق ستا رنے یہ ’پیشگوئی‘ بھی کی کہ ایم کیوایم چھوڑکر جانے والے ’مائی گریٹڈ پرندے‘ موسم تبدیل ہوتے ہی اپنے ٹھکانوں میں لوٹ آئیں گے۔‘

خطاب کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں این اے 246 کی کامیابی کا بھی ریکارڈ توڑ دے گی۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہمارے دفاتر تو ٹوڑے جاسکتے ہیں لیکن مینڈیٹ نہیں توڑا جاسکتا۔

سرگرمیاں بڑھ گئیں، بڑے کھلاڑی میدان میں
پی ایس 127ملیر کی نشست 2013 کے عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار اشفاق منگی نے جیتی تھی لیکن اب اشفاق پاک سر زمین پارٹی یعنی پی ایس پی کا حصہ ہیں اور کئی ماہ پہلے اس نشست سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ یہ نشست اب کو ن جیتے گا اس کا فیصلہ 8 ستمبر یعنی صرف چار دن بعد ہونے والی ووٹنگ کے بعد برآمد ہوگا۔

ضمنی انتخاب ’متحدہ کا ٹیسٹ کیس ‘ ثابت ہوگا
سیاسی تجریہ نگاروں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ آٹھ ستمبر کے انتخابات متحدہ قومی موومنٹ ’پاکستان‘ اور ایم کیو ایم’ لندن ‘کا ٹیسٹ کیس ثابت ہوں گے کیوں کہ پارٹی سربراہ الطاف حسین سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے جو یہ راہ متعین کریں گے کہ آیا الطاف حسین کے بغیر پارٹی کا مستقبل کیا ہوگا اور خود ایم کیو ایم کراچی کسی سبب یہ انتخاب جیت نہیں پاتی تو اس کا کیا بنے گا؟

پی پی پی بھی میدان میں آگئی
ماہرین کے نزدیک یہی نکتہ پی ایس 127کے انتخابی ماحول کو گرمانے کا سبب ہوگا کیوں کہ پی ایس پی بھی رابطہ مہم پر ہے جبکہ پی پی پی نے بھی اس حلقے سےمتحدہ کے نمائندے وسیم احمد کے مقابلے میں غلام مرتضیٰ بلوچ کو اپنا امیدوار چنا ہے ۔ آزاد امیدوار پہلے ہی پی پی پی کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔

عمران خان بھی انتخابی اکھاڑے میں
پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان بھی پیر کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ۔ ان کی آمد کا مقصد 6ستمبر کا جلسہ عام ہے ۔ یہ جلسہ پی ایس 127کی رابطہ اور انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ شہر میں جلسے کے لئے تیاریاں شروع ہیں جبکہ مختلف مقامات پر ان کے لئے استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG