رسائی کے لنکس

فخرالاسلام حیدرآباد کے حلقہ پی ایس۔47 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور متحدہ قومی موومنٹ کے جوائنٹ یونٹ انچارج بھی تھے۔

صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن فخرالاسلام کو ہلاک کردیا ہے۔

وہ حیدرآباد کے حلقہ پی ایس۔47 سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار اور متحدہ قومی موومنٹ کے جوائنٹ یونٹ انچارج بھی تھے۔

پولیس کے مطابق فخرالاسلام جمعرات کو گھر سے دفتر جانے کے لیے روانہ ہوئے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فخرالاسلام کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فخرالاسلام کے قتل کا نوٹس لے اوران کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے۔

رواں سال بھی کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایک رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محافظوں سمیت ہلاک کردیا تھا۔
XS
SM
MD
LG