رسائی کے لنکس

ایم کیو ایم کا حکومت میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم


سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ سیاسی جماعت 'متحدہ قومی موومنٹ' نے سندھ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کارکنان کی آراء جاننے کے لیے جمعرات کو ریفرنڈم منعقد کیا۔

ریفرنڈم کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


ایم کیو ایم کے ریفرنڈم کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر میں اور ملک کے دیگر صوبوں میں قائم جماعت کے سیکٹرز اور زونل آفسز میں خصوصی کیمپ لگائے گئے جہاں کارکنوں اور عوام نے بیلٹ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

'ایم کیو ایم' کے رینمائوں کے بقول ریفرنڈم کے دوران میں انٹرنیٹ اور موبائل میسج کے ذریعے بھی عوام کی رائے جاننے کا اہتمام کیا گیا تھا۔


واضح رہے کہ سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے اس معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG