رسائی کے لنکس

کراچی: ایم کیو ایم کا فوج سے اظہار یکجہتی


’آج پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ پہلے ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ ہوگا۔ کرپٹ سیاستدانوں، جاگیرداروں اور وڈیروں سے قانون کے مطابق بازپرس اور احتساب کا مرحلہ شروع کیا جائےگا‘: الطاف حسین

پاکستان کے صوبہٴسندھ کی اہم سیاسی جماعت، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاکستانی فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کراچی میں جلسہ منعقد کیا گیا۔

جلسے میں ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی، عوامی مسلم لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوٴں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔

کراچی کے جناح پارک میں ہونےوالے اجتماع سے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ کر رہی ہے، جس پر فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کا اجتماع پاکستان فوج کیلئے غیر مشروط تعاون پیش کرتا ہے۔‘

الطاف حسین نے پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی بھائیوں، پوری قوم آپ کے ساتھ اور آپ کیلئے دعاگو ہے‘۔

جلسے سے خطاب کے دوران، ایم کیو ایم قائد کا کہنا تھا ’آج پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ پہلے ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ ہوگا۔ کرپٹ سیاستدانوں، جاگیرداروں اور وڈیروں سے قانون کے مطابق بازپرس اور احتساب کا مرحلہ شروع کیا جائےگا‘۔

جلسے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما، روبینا قائم خانی کا کہنا تھا کہ ’تمام سیاسی جماعتوں کا اظہار یکجہتی اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے‘۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما، شیخ رشید نے آپریشن سے متاثرہ آئی ڈی پیز کے حوالے سے کہا کہ،’آئی ڈی پیز کا دل جیتنے کیلئے حکومت کو ان کے تمام فنڈز دے دینے چاہئیں۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار، ہما بقائی نے ایم کیو ایم کے جلسے پر وائس آمریکہ سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایم کیو ایم نے کراچی میں فوج سے اظہار یکجہتی دکھا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس جلسے سے ایم کیو ایم نے یہ دکھایا ہے کہ ایم کیو ایم آج بھی ایک بڑا اجتماع منعقد کرسکتی ہے‘۔

وہ تمام گروپ جو سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم کمزور پڑگئی ہے، ان کیلئے یہ جلسہ عام ایک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔

ہما بقائی نے کہا کہ سیاسی چپقلش کے دوران انھوں نے بتایا ہے کہ ان کا سیاسی قبلہ کہاں ہے۔ بقول اُن کے، ’اس آپریشن میں کوئی ابہام موجود نہیں ہے پوری قوم، میڈیا اور سول سوسائٹی سب فوج کے ساتھ ہیں‘۔

جلسے میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور رہنماوٴں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

XS
SM
MD
LG