رسائی کے لنکس

پی ایس 128 سے متحدہ قومی موومنٹ کا امیدوار کامیاب


پی ایس128 کی خاتون ریٹرننگ افسر کے مطابق سید وقار نے متحدہ دینی محاذ کے امیدوار اورنگزیب فاروقی کے مقابلے میں 202زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128 پر ہفتے کو ہونے والے دوبارہ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار سید وقار شاہ کامیاب ہوگئے ہیں۔سید وقار شاہ نے اپنے مخالف امیدوار کے مقابلے میں 202ووٹ زیادہ حاصل کئے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سیدوقارشاہ کو23ہزار827ووٹ ملے جبکہ ان کے مقابل امیدوار اورنگزیب فاروقی نے 23ہزار625ووٹ حاصل کئے۔
پی ایس128 کی خاتون ریٹرننگ افسر کے مطابق سید وقار نے متحدہ دینی محاذ کے امیدوار اورنگزیب فاروقی کے مقابلے میں 202زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
پی ایس 128کے 6پولنگ اسٹیشنز پر گیارہ مئی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کرانے کا احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد ہفتے کو یہاں دوبارہ ووٹ ڈالے گئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین نے سید وقار شاہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انتخابی فتح کے حوالے سے کراچی میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے جشن منایا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔
XS
SM
MD
LG