رسائی کے لنکس

مقدِیشو میں جھڑپوں میں کم سے کم 12 افراد ہلاک


صرف ایک محلے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے

صومالیہ کے دارالحکومت میں عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ باغیوں اور حکومت کی حامی فوجوں کے درمیان بھاری توپ خانے کے ساتھ ایک لڑائى میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

مذہبی ملیشیا کے لوگوں نے اتوارکو دیر گئے ایوانِ صدر پرمارٹر گولے پھینکے۔ اس کے جواب میں سرکاری فوج یا افریقی یونین کی فوج نے باغیوں پر گولا باری کی۔

بہت سے گولے شمالی مقدیشو میں گھروں کے اندر گِرے۔ شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف ایک محلے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے اور چار کسی دوسرے علاقے میں ہلاک ہوئے۔

شہر کی ایمبولنس سروس کے سربراہ علی موسیٰ نے کہا ہے کہ 55 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے کچھ کو شدید زخم آئے ہیں۔

صومالیہ کے صدر شیخ شریف شیخ احمد حملے کے وقت ایوانِ صدر میں نہیں تھے۔ وہ ایتھیو پیا میں افریقی یونین کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG