رسائی کے لنکس

محمد علی کی صحت کے بارے میں افواہیں مسترد


سابق باکسر محمد علی (فائل فوٹو)

سابق باکسر محمد علی (فائل فوٹو)

محمد علی کے اہل خانہ نے ان خبروں کی نفی کی ہے ان کے بھائی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ محمد علی کی صحت بگڑ رہی ہے اور وہ ’’موت کے قریب ہیں۔‘‘

معروف سابق باکسر محمد علی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی گئی جس میں ان کی صحت کے بارے میں افواؤں کو مسترد کیا گیا ہے۔

محمد علی کے اہل خانہ نے ان خبروں کی نفی کی ہے ان کے بھائی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ محمد علی کی صحت بگڑ رہی ہے اور وہ ’’موت کے قریب ہیں۔‘‘

محمد علی کے بھائی رحمٰن علی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بھائی شدید علیل ہیں۔

تاہم رحمٰن علی نے یہ تسلیم کیا تھا کہ وہ گزشتہ سال جولائی سے اپنے بھائی سے نہیں ملے اور ان کا دعویٰ ہے کہ محمد علی کی اہلیہ ان کو اپنے بھائی سے ملنے نہیں دے رہی ہیں اور صرف ٹیلی فون پر رابطے کی اجازت ہے۔

لیکن اس کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد محمد علی کی بیٹی نے خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹیڈ‘ پریس کو بتایا کہ ان کے والد کی صحت بہتر ہے۔

اس کے بعد ان کے خاندان نے ایک تصویر جاری کی جس میں محمد علی کو ایک ٹی شرٹ پہنے کرسی پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

محمد علی نے گزشتہ ماہ اپنی 71 ویں سالگرہ منائی، وہ طویل عرصے سے پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
XS
SM
MD
LG