رسائی کے لنکس

کراچی: محرم دھماکوں کا ملزم گرفتار، 100 قتل کرنے بھی کا اعتراف


محرم دھماکے، ملزم گرفتار
محرم دھماکے، ملزم گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کیا گیا اور بتایا جاتا ہےکہ اُن کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

کراچی کے علاقے منگھوپیر سے سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرکے محرم دھماکوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی، سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ گرفتار ہونیوالا ملزم مبینہ طور پر محرم میں ہونیوالے عباس ٹاوٴن اور اورنگی ٹاون کے دھماکوں میں ملوث ہے۔

چوہدری اسلم نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونیوالے ملزم عطااللہ نے 100 سے زائد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ملزم عام افراد سمیت سیاسی و مذہبی جماعت کے کارکنوں کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کرچکا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ محرم میں ہونیوالے دھماکوں کے بم نصب کئے گئے تھے، وہ اور اس کے دو ساتھیوں نے مل کر امام بارگاہوں کےباہر پہلے عباس ٹاون میں ایک اور پھر اورنگی ٹاون میں دو دھماکے کئے۔ دو ساتھیوں میں سے اس کا ایک گل محسود نامی ساتھی ہلاک ہوا، جبکہ شیر خان نامی دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کیا گیا اور بتایا جاتا ہےکہ اُن کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG