رسائی کے لنکس

ملتان: آتشبازی کے گودام میں آتشزدگی سے چھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو
ملتان میں ہفتہ کی صبح ایک گودام میں لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ شہر کے گنجان آباد علاقے حسین آگاہی چوک بازار میں پیش آیا جہاں آتشبازی کے سامان کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھنے سے دھماکے شروع ہوگئے۔

گودام کی عمارت زمین بوس ہونے کے علاوہ آگ کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ذمہ داران کے خلاف تحقیقات و کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG