رسائی کے لنکس

آسکرایوارڈیافتہ فلم سلم ڈاگ کی سٹار روبینہ علی کا گھر جل کر راکھ


آسکرایوارڈیافتہ فلم سلم ڈاگ کی سٹار روبینہ علی کا گھر جل کر راکھ

آسکرایوارڈیافتہ فلم سلم ڈاگ کی سٹار روبینہ علی کا گھر جل کر راکھ

ممبئی کی ایک کچی آباد میں لگنے والے آگ نے اس نوجوان لڑکی کے گھر کو بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جس نے ایک مشہور فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر ‘ میں اپنے کردار کی بنا پر شہرت حاصل کی تھی۔

بارہ سالہ روبینہ علی نے ہفتے کے روز کہا کہ آتشزدگی نے ان کے گھر کی ساری چیزیں جلاکرراکھ کردیں ہیں، جن میں تصویریں، ایوارڈز اور فلم سے متعلق دوسری یادیں شامل تھیں۔

روبینہ ایک چھوٹے سے کیبن میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں ۔ اس کا کہناہے کہ آگ سے گھر کا کوئی فردزخمی نہیں ہوا۔

ممبئی فائر بریگیڈکے عہدے داروں کا کہناہے کہ کچی آبادی غریب نگر میں آگ جمعے کی رات کو لگی تھی۔

روبینہ علی کی عمر اس وقت صرف آٹھ تھی جب وہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’سلم ڈاگ ‘ میں ایک اسٹار کے طورپر ظاہر ہوئی تھیں۔ ان کے ساتھ اظہرالدین محمد اسماعیل نے کردار کیا تھا۔ وہ بھی اسی کچی آبادی غریب نگر کا رہنے والا ہے۔

فلم سازوں نے ان دونوں اسٹارز اور ان کے خاندان کے افراد سے وعدہ کیاتھا کہ وہ انہیں کچی آباد ی سے نکال کر نئے گھروں میں منتقل کردیں گے۔ لیکن روبینہ اور اس کے گھر والے ابھی تک اس نئے اپارٹمنٹ میں منتقل نہیں ہوئے جو فلم سازوں نے ان کے لیے دیکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG