رسائی کے لنکس

پنڈورا باکس کھولنے کا نہیں عام معافی کا وقت ہے: قصوری


احمد رضا قصوری

احمد رضا قصوری

’پنڈورا باکس کھل گیا تو ریاست کمزور ہوگی: سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا موٴقف؛ عام معافی کا وقت نہیں رہا: جسٹس (ر) طارق

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اور ان کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے راہنما، احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ صدرمشرف کے خلاف مقدمات سے ایک پنڈورا باکس کھل جائے گا، جس سے ریاست کمزور ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ اِن حالات میں ’فتح مکہ‘ کی طرز پر عام معافی کا اعلان ہونا چاہیئے۔

احمد رضا قصوری نے یہ بات ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’ان دا نیوز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

دوسری جانب، پاکستان کے ایک ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر جسٹس (ر) طارق محمود نے احمد رضا قصوری کی اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام معافی جیسے جنوبی افریقہ ماڈل کا وقت گزر چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسا اُس وقت ممکن تھا جب ’این آر او‘ پر بات ہو رہی تھی اور ’میثاق جمہوریت‘ پر کام ہو رہا تھا۔

جسٹس (ر) طارق نے کہا کہ اب معاملات کو آنے والی حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے۔

مزید تفصیلات سننے کےلیے درج ذیل آڈیو لنک پر کلک کریں:


XS
SM
MD
LG