رسائی کے لنکس

بی جیز گروپ کے گلوکار رابن گب انتقال کرگئے


1970ء کی دہائی میں دنیا بھر میں شہرت پانے والے معروف برطانوی میوزیکل بینڈ بی جیز کے گلوکار رابن گب کینسر کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 62 برس تھی۔

گب اور ان کے بھائیوں بیری اور مایورائس نے 1950ء کے عشرے میں بردارز گبز یعنی بی جیز کے نام سے ایک میوزک گروپ بنایا تھا۔

رابن گب (فائل فوٹو)
رابن گب (فائل فوٹو)

اس گروپ کو اولاً شہرت تو حاصل ہوئی لیکن یہ گلوکار بھائی عالمی سطح پر اس وقت بے پناہ مقبول ہوئے جب 70 کی دہائی میں ڈسکو میوزک کا سنہرا دور شروع ہوا۔

یہ بینڈ 2003ء میں مایورائس کے انتقال کے بعد ختم ہوگیا تھا۔ رابن گب رواں سال کے اوائل تک گلوکاری کرتے رہے۔ انھیں طویل عرصے جگر اور بڑی آنت کے سرطان کا مرض لاحق تھا۔

XS
SM
MD
LG