رسائی کے لنکس

’سوچ‘ بینڈ کی نئی میوزک ویڈیو ’ہمیشہ‘ لانچ ہوگئی


سوچ بینڈ کا میوزک اور گانے کا انداز پسند کرنے والے کافی دنوں سے سوچ کے نئے میوزک ویڈیو ”ہمیشہ‘‘ کا بے صبر ی سے انتظار کر رہے تھے۔

پاکستان میں جن پاپ میوزک بینڈز نے اپنی خوبصورت دھنوں سے میوزک لورز کے دل میں تیزی سے جگہ بنائی ان میں ایک نمایاں نام ’سوچ‘ بینڈ بھی ہے۔

سوچ بینڈ کا میوزک اورسنگنگ اسٹائل پسند کرنے والے کافی دنوں سے سوچ کے نئے میوزک ویڈیو”ہمیشہ‘‘ کا بے صبر ی سے انتظار کر رہے تھے۔ ان کے لئے بالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔

راج اور پیب لو کے میوزک ویڈیو ”ہمیشہ‘‘ کی ویڈیو لانچنگ کا فنکشن لندن میں دھوم دھام سے منعقد ہوا۔

پبلک ریلیشنز کمپنی انسا ئیکلومیڈیا پی آر نے وائس آف امریکہ کو تقریب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تقریب میں یوں تو بہت سے اسٹارز موجود تھے لیکن مشہور بھارتی میوزک ڈائریکٹر اورسنگر بالی ساگو کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

”ہمیشہ“ کی ویڈیو ریلیز کی تقریب میوزک انڈسٹری کی یادگارتقریبوں میں سے ایک رہی جس میں معیاری میوزک سے پیارکرنے اور سوچ بینڈ کے سیکڑوں پرستاروں نے جوش وخروش سے شرکت کی اورجانے مانے ڈائریکٹر عدنان قاضی کی ڈائرکٹ کی گئی ویڈیو کو سراہا۔

ریڈ کارپٹ پر جن ستاروں نے رنگ جمایا ان میں راج ،پبلو، روکی ایس ،سعدیہ صدیقی اور میوزک ورلڈ کے دیگر بڑے بڑے نام شامل تھے۔

سوچ بینڈ کے ممبرز جو اپنے میوزک ویڈیو کی پذیرائی پر بہت خوش تھے، انہوں نے خوشی کے اظہار میں بالکل کنجوسی سے کام نہیں لیا اور اسے محنت کا میٹھا پھل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ”’ہمیں خوشی ہے کہ اتنی شاندار پروڈکشن ہمارے نام رہی۔ ” ہمیشہ“ کو بنانے میں ہم سب نے سخت محنت کی تھی جس کا بہترین نتیجہ ملا۔ ویڈیو کو دیکھ کر جو کمنٹس میوزک ایکسپرٹس اور عام لوگوں نے دئیے ان کو سن کر یقین ہو گیا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اس کا صلہ ہمیشہ اچھا ہی ملتا ہے۔‘‘

میوزک ویڈیو کے اسپانسر برائن تھامس بھی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے بھی ”سوچ “کے کام کو بہترین قرار دیا۔’ ٹیلنٹڈ لوگ مل کر کام کریں تو جو پروڈکٹ سامنے آتی ہے وہ ضرور مقبول ہوتی ہے۔ عدنان قاضی اور” سوچ“ جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے کے لئے میدان میں ہیں۔۔‘

ویڈیو میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کبریٰ خانم ظہیر عباس کے ڈیزائن کردہ گاؤں میں ہنستی مسکراتی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ کبریٰ اس بات پر بے انتہا خوش اور مطمئن تھیں کہ لوگوں نے ویڈیو میں ان کی اداکاری کی تعریف کی اور اسے ویڈیو کے موڈ کے لحاظ سے پرفیکٹ قرار دیا۔
XS
SM
MD
LG