رسائی کے لنکس

غیرمسلم برادری کےلیے فلاحی کام


غیرمسلم برادری کےلیے فلاحی کام
غیرمسلم برادری کےلیے فلاحی کام

’منٹگمری کاؤنٹی مسلم فاؤنڈیشن‘ عطیعات جمع کرتا ہے اور مختلف تہواروں اور تعطیلات کے مواقع پرغیر مسلم غریب اور متوسط برادری کو پیش کرتا ہے، مثلاً تھینکس گِونگ، کرسمس، ہنوکا اور ہونزا

’منٹگمری کاؤنٹی مسلم فاؤنڈیشن‘ امریکہ کی ریاست ِمیری لینڈ میں قائم ایک رفاعی ارادہ ہے، جو کچھ عرصے سے معاشرے کےغیر مسلم غریب اورمتوسط طبقے کے لیےفلاحی کام سرانجام دے رہا ہے۔

’وائس آف امریکہ‘ سے ایک انٹرویو میں ادارے کی نائب صدر اِرما حفیظ نے بتایا کہ تنظیم کا مقصد مذہبی بنیاد سے بالا تر ہو کر مستحقین کی خدمت بجا لانا ہے، اور یہ کام خوبی کےساتھ انجام دیا جارہا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے، اِرما حفیظ نے کہا کہ ادارہ عطیعات جمع کرتا ہے اورغیر مسلم مذہبی تہواروں اور تعطیلات کے مواقع پر غریب طبقے کو پیش کرتا ہے، مثلاً تھینکس گِونگ، کرسمس، ہنوکا اور ہونزا۔

اُنھوں نے بتایا کہ بچوں کے لیے کھلونے یا تحائف بھی تقسیم کیے جاتے ہیں، لیکن فیملیوں کے لیے ’فِکسنگز‘، یعنی غیر تیار شدہ کھانےکی اشیاٴ کا پیکیج، تقسیم کیا جاتا ہے، تاکہ ایک غریب فیملی ’ایک اچھا فیملی ڈنر‘ کر سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُن کا ادارہ ایسے خاندانوں کےاعداد و شمار جمع کرتا ہے جِنھیں عطیے کے طور پر فیملی ڈنر کے پیکیج میں شامل کیاجاسکتا ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ اگر یہ تہوار اور تعطیلات عید الاضحیٰ کےقریب ہوں تو تیار کیے جانے والے فکسنگز کے پیکیج میں ’ذبیحہ حلال بیف ‘ بھی شامل کیا جاتا ہے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG