رسائی کے لنکس

لندن میں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نےمنگل کے روز عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ عید کے اجتماعات کےسلسلے میں مشرقی لندن، لیٹن میں واقع 'مسجد نورالاسلام' میں ایک بڑا اجتماع ہوا

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش اورایثار و قربانی کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ منگل کے روز برطانیہ کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی مساجد میں عید کی نماز کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نےآج عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

نماز عید کےاجتماعات کےسلسلے میں مشرقی لندن' لیٹن' میں واقع 'مسجد نورالاسلام' میں ایک بہت بڑا اجتماع ہوا، جہاں پاکستان، صومالیہ، بنگلہ دیش، ہندوستان، افغانستان، افریقہ اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے تعلق رکھنے والی مقامی آبادی کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔
'مسجد نورالاسلام ' میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نمازیوں کی سہولت کے پیش نظر چار مختلف اوقات میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔


علماء نے عید کے خطبے میں مسلمانوں میں سنت ابرہیمی کے حقیقی مقاصد یعنی جذبہٴ ایثار و قربانی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور امت مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے دعائیں کیں۔


برطانیہ میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جماعت اہل سنت، سنی اتحاد کونسل، کنفیڈریشن آف سنی مسالک مڈلینڈز اور کئی تنظیموں نے بدھ کے روز عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG