رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی معزولی


پاکستانی کشمیر میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی معزولی
پاکستانی کشمیر میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی معزولی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریاض اختر چوہدری کے خلاف وزیراعظم فاروق حید ر خان کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد ہفتے کے روز اُنھیں عہدے سے معزول کر دیا گیا۔

اُن کی معزولی کی بعد سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منظور حسین گیلانی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے دائرکردہ ریفرنس میں اُن پر آئین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پاکستانی کشمیر کے وزیر قانون رشید عباسی نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ریاض اختر چوہدری کےخلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعدآئین کے تحت اُنھیں معزول کرنا ضروری تھا۔

دریں اثناء سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج محمد اعظم خان کو سبکدوش کر کے اُن کی جگہ ایڈوکیٹ جنرل چوہدر ی ابراہیم ضیاء کو سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی اُن کے عہدے سے ہٹادیاگیا ہے۔

یادرہے کہ پاکستانی کشمیر کی اعلیٰ عدلیہ میں بحران کا آغازاُس وقت ہوا جب کہ گذشتہ برس سینیئر جج منظور ی حسین گیلانی نے ریاض اختر چوہدری کی بحیثیت چیف جسٹس تقرری کو سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں چیلنج کردیا ، جس کی سماعت اب تک جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر پاکستانی کشمیر کی حکومت کی سفارش پر وزیراعظم پاکستان بحیثیت چیئرمین کشمیر کونسل کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG