رسائی کے لنکس

میانمار: بدترین سیلاب، ساحلی علاقے خالی کرنے کی ہدایت


جمعرات کو نشر ہونے والے ایک پیغام میں صدر تھین سئین نے کہا ہےکہ ایروڈی کے سمندر میں بہاؤ والے دو آبی علاقے کو خطرہ دوچار ہے۔ دریا کی سطح بلند ہورہی ہے جو خطرے کی سطح تک پہنچ چکی ہے

میانمار کے صدر نے ملک بھر میں بدترین سیلاب سے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر ڈیلٹا دوآبی علاقہ جات کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

جمعرات کو نشر ہونے والے ایک پیغام میں صدر تھین سئین نے کہا ہےکہ ایروڈی کے سمندر میں بہاؤ والے دو آبی علاقے کو خطرہ دوچار ہے۔ دریا کی سطح بلند ہورہی ہے جو خطرے کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

میانمار میں کوئی 62 لاکھ لوگ ایراوڈی کی ڈیلٹا اور دیگر دریا کے سمندر میں گرنے کے دوآبی علاقے میں رہتے ہیں۔

وزارت سماجی بہبود، امداد اور بحالی کا کہنا ہے کہ تیز مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال بگڑ چکی ہے، جس کے نتیجے میں81 افراد ہلاک اور ڈھائی لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت میانمار نے ملک کے ان چار علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

کولالمپور میں جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعلان کیا کہ امریکہ میانمار کے ان سیلاب زدہ افراد کی امداد کے لئے 6 لاکھ ڈالر دے گا، جبکہ جاپان نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اسی دوران، ویت نام نے 20 ہزار ڈالر مالیت کا صاف پانی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG