رسائی کے لنکس

میانمار: ’باغیوں‘ کے حملے میں سات فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ واقعہ گزشتہ بدھ کو چینی سرحد سے 20 میل اندر میانمار کے علا قے میں پیش آیا۔

میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مشرقی سرحدی علاقے میں باغیوں کے حملے میں سات فوجی ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری حمایت سے چلنے والے اخبار گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے پیر کو اپنی ایک رپورٹ میں فوج کے حوالے سے الزام لگایا کہ باغیوں نے گشت کرنے والے فوجیوں پر چھپ کر حملہ کیا اور فوجی اڈے کا محاصرہ کیا۔ یہ واقعہ گزشتہ بدھ کو چینی سرحد سے 20 میل اندر میانمار کے علاقے میں پیش آیا۔

میانمار کی نیم فوجی حکومت جو 50 سال کی فوجی حکمرانی کے بعد 2011ء میں اقتدار میں آئی۔ حکومت اور باغیوں گروہوں کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات 27 ستمبر کو بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے تھے۔

زیادہ تر باغی گروہ وفاقی نظام کے اندر زیادہ خود مختاری کے لیے لڑ رہے ہیں جب کہ فوج طویل عرصے سے مضبوط اور مرکزی حکومت پر زور دے رہی ہے جیسا کہ 2008ء میں فوج کی طرف سے بنائے گئے آئین میں موجود ہے۔

کوکانگ باغی جنہیں میانمار نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس آرمی ( ایم این ڈی اے اے) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ماضی میں برما کی کمیونسٹ پارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔

'ایم این ڈی اے اے 'نے اسی سال حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ایسے معاہدوں کے باوجود سرکاری فوجیوں اور باغیوں گروہوں کے درمیان وقتاً فوقتاً ایسی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG