رسائی کے لنکس

میانمار: انتخابات میں سکیورٹی کے لیے 40 ہزار افراد کی بھرتی


پولیس عہدیدار کے بقول اس نوکری پر رکھے جانے والے کو 120 ڈالر ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو کہ پولیس اہلکار کی تنخواہ کے برابر ہے۔

میانمار نے نومبر میں ہونے والے انتخابات کی سکیورٹی کے لیے تقریباً 40 ہزار عارضی ملازمتوں کو اعلان کیا ہے جن پر بھرتی کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے۔

یہ افراد امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں پولیس کی معاونت کریں گے۔

پولیس فورس کے عہدیدار کرنل ماؤنگ ماؤنگ سوئی کا کہنا ہے کہ اس میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں ملک بھر میں قائم کیے گئے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے گا۔

"ہم انھیں اس مناسب معلومات اور رہنما اصولوں کے ساتھ تربیت دیں کہ ایک پولیس اہلکار کو کن باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ انھیں میانمار پولیس فورس کی نگرانی میں احکامات کی بجا آوری کرنا ہو گی۔"

ان کا کہنا تھا بھرتی کیے جانے والے افراد کو دو ہفتوں کا کورس کروایا جائے گا۔

ماضی میں اس ملک میں پولیس شہری گروپوں کو استعمال کرتی رہی ہے جو مظاہروں کو روکنے کے لیے تشدد کا استعمال بھی کرتے تھے۔

لیکن جب وائس آف امریکہ نے ماؤنگ ماؤنگ سے ماضی کے ان تجربات کے پیش نظر سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں اچھی شہرت والے مقامی لوگوں کو کام پر جا رہا ہے۔

ان کے بقول اس نوکری پر رکھے جانے والے کو 120 ڈالر ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو کہ پولیس اہلکار کی تنخواہ کے برابر ہے۔ اس مقصد کے لیے رقم بین الاقوامی امدادی اداروں بشمول یورپی یونین سے فراہم کی جا رہی ہے۔

میانمار کے صدر تھئین شین نے ملک میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

جمعرات کو ریڈیو پر اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت 2015ء کے عام انتخابات سے قبل پورے ملک میں نسلی مسلح گروہوں کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کرنے کی کوشش کرے گی۔

عام انتخابات آٹھ نومبر کو ہو رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG