رسائی کے لنکس

سیلاب کے بعد اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کو خوراک کی فراہمی بڑا چیلنج ہے


ریٹائرڈ جنرل ندیم احمد
ریٹائرڈ جنرل ندیم احمد

جنرل ندیم نے کہا کہ بحالی کی ابتدائی کوششوں میں سیلاب سے متاثرہ زرعی زمینوں کو آباد کرنا اور بیج اور کھاد کی فراہم کرنا بھی شامل ہے اور زرعی شعبے پر انحصار کرنے والوں کے روزگار کو بحال کرنا ترجیحی عمل ہے۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد، چیرمین، نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے وائس آف امریکہ کے پروگرام ‘اِن دِی نیوز’ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے پسِ منظر میں بتایا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا اور پہلا چیلنج ان لوگوں کو غذا کی فراہمی ہے جو سیلاب کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

جنرل ندیم احمد نے بحالی کی ابتدائی کوششوں میں سیلاب زدگان کے لیے چھت فراہم کرنے اورٹینٹوں کی فراہمی کا تذکرہ کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ واپسی اگرچہ شروع ہوگئی ہے لیکن پانی اب بھی کھڑا ہے جِس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے اور اِس مسئلے پر قابو پانے کے لیے اُنھوں نے صاف پانی مہیا کرنے اور حفظانِ صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

جنرل ندیم نے کہا کہ بحالی کی ابتدائی کوششوں میں سیلاب سے متاثرہ زرعی زمینوں کو آباد کرنا اور بیج اور کھاد کی فراہم کرنا بھی شامل ہے اور زرعی شعبے پر انحصار کرنے والوں کے روزگار کو بحال کرنا ترجیحی عمل ہے۔

اِس کے ساتھ ساتھ اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو جو نقصان ہوا ہے اُسے بحال کرنا بھی ایک مرحلہ ہے۔

جنرل ندیم نے اِس طرف توجہ دلائی کہ بحالی کی اِن ابتدائی کوششوں کے بعد تعمیرِ نو کا عمل شروع ہوگا اور مزید وسائل کے لیے عالمی سطح پر امداد دینے والوں سے امداد کی فراہمی کی اپیل کی جائے گی تاکہ ٹھوس اقدامات کیے جاسکیں۔

XS
SM
MD
LG