رسائی کے لنکس

کراچی: نادیہ گبول کی والد سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت


سابق صوبائی وزیر نادیہ گبول کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ، ’متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ کچھ نظریاتی اختلافات کی بنا پر ایم کیو ایم کو خیرباد کہنا پڑا۔‘

متحدہ قومی موومنٹ کی سابق صوبائی وزیر نادیہ گبول نے سندھ کی مضبوط سیاسی جماعت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

نادیہ گبول نےہفتے کے روز کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ، ’متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ کچھ نظریاتی اختلافات کی بنا پر انھیں ایم کیو ایم کو خیرباد کہنا پڑا ہے۔‘

نادیہ گبول نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ 'گبول فیملی 1967 سے پیپلزپارٹی کی جماعت میں شامل ہے اور وہ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد رکھتی ہیں۔‘

نادیہ گبول نے پریس کانفرنس کےدوران مزید بتایا کہ، ’ایم کیو ایم چھوڑنے کی ایک وجہ نبیل گبول بھی ہیں۔‘


پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ ان کے والد سردار عبدالطیف گبول اور پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر بھی موجود تھے۔ نادیہ گبول کےوالد سردار لطیف گبول نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سندھ کی سابق صوبائی وزیر نادیہ گبول نے دو ماہ قبل متحدہ قومی موومنٹ سے عیلحدگی اختیار کرلی تھی۔ نادیہ گبول نے سال 2006 میں عملی سیاست میں قدم رکھا اور ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک ہوگئیں۔ 2008 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ پی ایس 148 سے صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق منتخب ہوئیں تھیں۔ واضح رہے کہ نادیہ گبول ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول کی بھتیجی ہیں۔
XS
SM
MD
LG