رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا


فائل فوٹو

فائل فوٹو

187 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 36.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

اتوار کو نیپیئر میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لیکن اس کے بلے باز نیوزی لینڈ کے باؤلروں کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 47.4 اوورز میں صرف 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نجیب اللہ زدران 56 سمیع اللہ شنواری 54 رنز کے ساتھ نمایاں افغان بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کے وٹوری نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ بولٹ نے تین، اینڈرسن نے دو اور ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

187 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 36.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

وٹوری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

XS
SM
MD
LG