رسائی کے لنکس

ایک بیان میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ نَپولیٹانو نے قوم کو درپیش کئی مشکل چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے دِن رات ایک کرکے خدمات انجام دیں

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر جینٹ نَپولیٹانو وفاقی حکومت سے مستعفی ہو رہی ہیں، وہ ’یونیورسٹی آف کیلی فورنیا‘ کی سربراہ بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نَپولیٹانو نے یہ بات جمعے کےروز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں اِس یونیورسٹی کے نظام میں اگلے صدر کے طور پر نامزد کیا جا رہا ہے۔

اُنھوں نے صدر براک اوباما کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھیں دس برس پیشتر تشکیل دیے جانے والے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کے تیسرے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقعہ دیا گیا، جسے اُنھوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا ایک نمایاں ترین دور قرار دیا۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کا محکمہ 11ستمبر 2001ء کو امریکہ پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے پیشِ نظر تشکیل دیا گیا۔ اِس میں وہ ادارے شامل ہیں جو امریکہ کی سرحدی سلامتی کا نفاذ کرتے ہیں، اور ملک کو دہشت گرد خطروں سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔

صدر اوباما نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نَپولیٹانو نے قوم کو درپیش کئی مشکل چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں دِن رات ایک کرکے خدمات انجام دیں۔

اُنھوں نے کہا کہ نُپولیٹانو کی قائدانہ خدمات کی بدولت امریکی عوام زیادہ محفوظ اور سلامت ہیں۔
XS
SM
MD
LG