رسائی کے لنکس

نرگس فخری ہالی ووڈ پروڈیوسر پال فگ کی فلم میں سیکریٹ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم ’میں تیرا ہیرو‘ میں ورون دھون ان کے ہیرو ہیں۔

نرگس فخری کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ڈیوڈ دھون کی فلم ’میں تیرا ہیرو‘ کی پروموشن مہم بیچ میں ہی چھوڑ کر اپنی پہلی ہالی وُوڈ فلم کی شوٹنگ کے لئے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرگس فخری ہالی وُوڈ پروڈیوسر پال فگ کی فلم میں سیکریٹ ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ’میں تیرا ہیرو‘ میں ورون دھون ان کے ہیرو ہیں۔

”میں تیرا ہیرو“ جمعہ 4 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔

اس سے قبل پریس ٹرسٹ انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نرگس ’فوکس پروڈکشن‘ کی فلم میں’ بولڈ کریکٹر‘ ادا کریں گی۔ فلم کی کاسٹ کے طور پر جیسن اسٹیتھم اور ملیسا میک کیتھی کے نام لئے جارہے تھے جنہوں نے اس سے قبل فلم ’دی ہیٹ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

نرگس کی پہلی بالی ووڈ فلم رنبیر کپور کے ساتھ ’راک اسٹار‘ تھی جبکہ ’مدراس کیفے‘ میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری کے ہُنر دکھائے تھا۔

ماڈل سے ایکٹر بننے والی نرگس فخری شاہد کپور کے ساتھ فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ کا ایک گانا بھی پکچرائز کراچکی ہیں۔

پال فگ آسکر کے لئے نامزد ہونے والی فلم ’برائیڈز میڈز‘ کے حوالے سے شہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG