رسائی کے لنکس

ناسا نے نیا موسمی سیارہ خلاء میں بھیج دیا


ناسا نے نیا موسمی سیارہ خلاء میں بھیج دیا
ناسا نے نیا موسمی سیارہ خلاء میں بھیج دیا

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک نیا سیارہ خلاء میں بھیجا ہے جو طوفانوں اور موسمی حالات پر نظر رکھنے میں مدد دے گا۔ اس سیارے کو ریاست فلوریڈا کے ایک مرکز سے جمعرات کو خلا ء میں بھیجا گیا۔

ناسا کے حکام کا کہنا ہے کہ اپنے مدار میں پہنچنے کے بعد یہ سیارہ موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھتے ہوئے پیشگی اطلاع دینے کے علاوہ سمندروں میں درجہ حرارت کی تبدیلی اور آب و ہوا کا مشاہدہ کرے گا۔

اُنھوں نے بتایا کہ یہ تمام معلومات جمع کرنے کے بعد سیارہ اِنھیں زمین کی طرف واپس بھیجے گا جو سائنسدانوں کی تحقیق میں مدد دے گا۔

XS
SM
MD
LG