رسائی کے لنکس

جنوبی ایشیا کی تیز ترین ایتھلیٹ کا وطن واپسی پر والہانہ خیر مقدم

  • سردار خان

بنگلہ دیش میں منعقدہ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے بعد پاکستانی دستہ جمعرات کو وطن واپس پہنچ گیا، جس میں پاکستان کی خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید بھی شامل تھیں۔

نسیم حمید نے 100میٹر کی دوڑ جیت کر جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

کراچی ہوائی اڈے آمد پر نسیم حمید کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔

غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی نسیم حمید کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد سرکاری حکام کی جانب سے لاکھوں روپے کے انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ پاکستانی پارلیمان کے ایوانِ بالا نے نسیم حمید کو مستقل ملازمت اور سرکاری اعزاز سے نوازنے کی قرارداد بھی منظور کی ہے۔

نسیم حمید نے کراچی پہنچنے پر کہا کہ اُنھیں اپنے کارنامے پر فخر ہے اور اُن کی کوشش ہوگی کہ وہ آئندہ بھی ملک کے لیے مزید کارنامے سرانجام دیں۔

کراچی ایر پورٹ سےاعزاز یافتہ ایتھلیٹ کو گورنر ہاؤس لے جایا گیا جہاں اُن کی گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات ہوئی۔ اپنے خیالات کے اظہار میں نسیم حمید نے خصوصی طور پر اپنے کوچ اور کھیل کے اہل کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

XS
SM
MD
LG