رسائی کے لنکس

نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے


بیاسی سالہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) نصیر اللہ بابر کچھ عرصہ سے پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نصیر اللہ بابر طویل علالت کے بعد پشاور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

بیاسی سالہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) نصیر اللہ بابر کچھ عرصہ سے پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں پیرپیائی ، نوشہرہ میں ادا کی جائے گی ۔

پیپلز پارٹی کی بانی ا ور وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت میں وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔ بعد میں سن 1993سے 1996تک وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں نصیر اللہ بابر نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔

XS
SM
MD
LG