رسائی کے لنکس

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نتالی کول انتقال کر گئیں


سلیبریٹی ویب سائیٹ، ’ٹی ایم زی‘ کا کہنا ہے کہ کول کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ لیکن، بتایا گیا ہے کہ موت کی اصل وجہ گردے کی پیوندکاری اور ہپاٹائٹس سی کا بگڑ جانا تھا

ماضی کے جاز کے مایہ ناز گلوکار، ناٹ کنگ کول کی بیٹی گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ، نتالی کول 65 سال کی عمر میں جمعرات کو لاس انجلس میں انتقال کر گئیں۔

گلوکارہ کے خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کول کا انتقال جمعرات کو ’سینائی میڈیکل سینٹر‘، لاس انجلیس میں ہوا۔

بیان کے مطابق، کول نے موت کا نہایت بہادری سے سخت مقابلہ کیا اور اپنے مشہور گانے کی طرح جب تک زندہ رہیں نہایت وقار، قوت اور عزت کے ساتھ زندگی گزاری۔

خاندان کا کہنا ہے کہ اس ہر دلعزیز ماں اور بہن کی کمی ہر کوئی محسوس کرے گا اور اُنھیں کوئی بھول نہیں پائے گا، وہ ہمیشہ دلوں میں رہیں گی۔

سلیبریٹی ویب سائیٹ، ’ٹی ایم زی‘ کا کہنا ہے کہ کول کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ لیکن، بتایا گیا ہے کہ موت کی اصل وجہ گردے کی پیوندکاری اور ہپاٹائٹس سی کا بگڑ جانا تھا۔ کول ماضی میں منشیات اور الکوحل کے مسئلے سے نمٹ رہی تھیں اور انھوں نے 2009ء میں گردے کی پیوندکاری کرائی تھی۔

نتالی کول نے اپنے کیرئر کا آغاز، آر اینڈ بی گلوکارہ کی حثیت سے کیا اور گریمی ایوارڈ گانا ’دس ول بی‘ سے شہرت پائی۔

کول کا کیرئر بعد میں سپراسٹار کے مقام پر پہنچا، جب 991 ء میں انھوں نے اپنا البم ’ان فورگیٹ ایبل ویتھ لو‘ ریکارڈ کرایا، جو کہ انھوں نے اپنے والد کو، جو کہ 1965 میں انتقال کرگئے تھے، خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔ اس البم میں ان کے چند مشہور گانوں کو دوبارہ کام کرکے شامل کیا گیا تھا۔

ان کا مختصر گانا ’ان فورگیٹ ایبل‘ کے خدوخال میں نتالی کول کی آواز میں ان کے والد کے سر شامل تھے۔ انجنیئرز نے جو ٹیکنالوجی استعمال کی اس نے والد کے ساتھ گاتے ہوئے موسیقی کو تیز دھار بنا دیا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ والد کے ساتھ گا رہی ہوں۔

ناٹ کنگ کول کا گانا 1951ء میں بہت مشہور ہوا تھا۔ اس گانے اور البم کی وجہ سے نتالی کول کو کئی گریمی ایورڈ ملے تھے۔ آر اینڈ بی نتالی کول نے پاپ اور جاز میوزک بھی گائے ہیں۔ ان کے دیگر مشہور گانوں میں ’اوور لو‘ اور’پنک کیڈلک‘ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG