رسائی کے لنکس

نیشنل پریئر بریک فاسٹ، دنیا بھر کے مندوب کی شرکت متوقع


فائل

فائل

اِسے ’صدراتی دعائیہ ناشتہ‘ بھی کہا جاتا ہے، جس میں صدر براک اوبامہ شریک ہوں گے، جِس کی میزبانی اراکینِ کانگریس کرتے ہیں

امریکہ کا روایتی سالانہ قومی دعائیہ ناشتہ اِس جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی کے ہلٹن ہوٹل میں ہوگا، جس میں دنیا بھر سے 3500 مندوبین شرکت کریں گے۔

اِسے ’صدراتی دعائیہ ناشتہ‘ بھی کہا جاتا ہے، جس میں صدر براک اوبامہ شریک ہوں گے، جِس کی میزبانی اراکینِ کانگریس کرتے ہیں۔

تاہم، قانون سازوں کی ایماٴپر اِس تقریب کا اہتمام ’دی فیلوشپ فاوٴنڈیشن‘ کر رہی ہے۔

تقریب دراصل سیاسی، سماجی اور معاشی تبادلہٴخیال کے لئے اشرافیہ کا ایک فورم ہے، جس میں امریکہ بھر سے نامور لوگ اور 100 سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کرتے ہیں، اور اجلاس منعقد کرکے باہمی روابط استوار کرتے ہیں۔

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اِس دعائیہ ناشتے میں تواتر سے شریک ہوا کرتی تھیں، جبکہ اِس برس پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت سے تعلق رکھنے والے دو وزراٴ، فیصل راٹھوڑ اور مرتضیٰ درانی بھی اِس تقریب میں شریک ہو رہے ہیں۔ اِس موقع پر صدر اوبامہ شرکاٴسے خطاب کریں گے۔

XS
SM
MD
LG