رسائی کے لنکس

افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ


افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر کابل کے جنوب میں وردک صوبے میں ہنگامی طور پر اترے ہوئے تباہ ہو گیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں ترک عملہ سوار تھا۔

ہیلی کاپٹر کے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں متنازع اطلاعات آ رہی ہیں۔ نیٹو نے کہا ہے کہ اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ لیکن اس سے قبل وردک صوبے کے گورنر کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایک ترک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

نیٹو نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ حادثہ دشمن کی کارروائی تھی۔

ایک اور خبر میں برطانوی فوج نے کہا ہے کہ ہلمند صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع سنگین میں گشت پر معمور برطانوی فوجی اس بم کی زد میں آ گیا۔

XS
SM
MD
LG