رسائی کے لنکس

اتحادی افواج کا 2طالبان رہنماؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ


اتحادی افواج کا 2طالبان رہنماؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتحادی افواج کا 2طالبان رہنماؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نیٹو کا کہنا ہے کہ ہفتے کو افغان فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں انہوں نے طالبان رہنما ملا جمال الدین کو ہلاک کر دیا ہے۔پچھلے ہفتے کے دوران اتحادی افواج نے وہاں طالبان کے سربراہ کو ہلاک کر دیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ملا جمال الدین صوبے بدغیس میں طالبان کے صوبائی سربراہ کی حیثیت سے ان کی جگہ لیں گے۔

افغانستان میں اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران فوجی کارروائیوں میں انہوں نے صوبوں ہلمند اور بدغیس میں دو اہم طالبان رہنماؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ ہفتے کو افغان فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں انہوں نے طالبان رہنما ملا جمال الدین کو ہلاک کر دیا ہے۔پچھلے ہفتے کے دوران اتحادی افواج نے وہاں طالبان کے سربراہ کو ہلاک کر دیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ملا جمال الدین صوبے بدغیس میں طالبان کے صوبائی سربراہ کی حیثیت سے ان کی جگہ لیں گے۔

اسی طرح نیٹو کا کہنا ہے کہ ایک اور مشترکہ آپریشن میں اتحادی افواج نے صوبے ہلمند میں ایک اہم طالبان رہنما اجمل آغا جان کو ہلاک کر دیا جو صوبے میں بم بنانے اور نصب کرنے کا ذمہ دار تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق اتوار کو عسکریت پسندوں کی جانب سے مشرقی صوبے پکتیا میں نصب کردہ ایک بم کے پھٹنے سے نو شہری ہلاک ہو گئےہیں۔ ایک دوسرے واقعہ میں خوست میں گھریلو ساخت کے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔

مگر اتوار کو ہی جنوبی افغانستان میں ایک بم حملے میں اتحادی افواج کے دو فوجی ہلاک ہوئے ۔

XS
SM
MD
LG