رسائی کے لنکس

ان فوجیوں کو صوبہ قندھار میں سڑک میں نصب بم سے اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج (ایساف) کے چار فوجی منگل کو ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق ایساف نے ایک بیان میں بتایا کہ ان فوجیوں کو صوبہ قندھار میں سڑک میں نصب بم سے اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے۔

ان فوجیوں کی قومیت کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

صوبہ قندھار میں ایک روز قبل بھی سڑک میں نصب بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

جنوبی افغانستان میں پیر کو عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں جارجیا کے تین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

نیٹو حکام کے مطابق خودکش بمبار نے صوبہ ہلمند میں بارود سے بھری گاڑی ایک فوجی اڈے سے ٹکرائی جو ان فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بنی۔
XS
SM
MD
LG